ویکی ڈیٹا:خود توثیق شدہ صارفین

This page is a translated version of the page Wikidata:Autoconfirmed users and the translation is 88% complete.
Outdated translations are marked like this.

خود توثیق شدہ صارفین ان صارفین کو کہتے ہیں جو کچھ شرائط پر کھڑا اترتے ہیں۔

ویکی ڈیٹا پر کچھ اعمال ایسے ہیں جو صرف ان صارفین تک محدود ہیں جہیں یہاں اپنا کھاتہ کھولے ہوئے ایک منظور شدہ وقت گزر چکے ہوں اور ویکی ڈیٹا پر ایک ترامیم کے مخصوص شمار کے حامل ہوں۔ وہ صارفین جو ان شرائط کو پورا کرتے ہیں،'خود توثیق شدہ صارفین کہلاتے ہیں۔ جب بھی کوئی صارف محدود عمل کرنے لگتا ہے تو اس کی خود توثیق شدہ حیثیت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ایک خود کار مصنع لطیف اس وقت اجازت کا تعین کرتا ہے۔ اگرچہ خود توثیق/خود کار صارفین کے تعین کی عین ضروریات حالات کی مناسبت سے مختلف ہوتی ہیں، وہ ویکی ڈیٹا صارف کھاتے جو 4 دن پرانے اور کم از کم 50 ترمیم شمار یعنی تدوینات کی تعداد کا حصہ رکھتے ہوں، خود توثیق شدہ صارف تصور کیے جاتے ہیں۔

صفحات کی منتقلی (ماسوائے آئٹمز اور پراپرٹیز کے، جنہیں منتقل نہیں کیا جاسکتا، لیکن لیبل تبدیل کیے جاسکتے ہیں)، ویکی ڈیٹا کی بڑے پیمانے پر ترمیم کے لیے کچھ ٹولز استعمال کرنے اور نیم محفوظ صفحات میں ترمیم کے لئے خود توثیقی حیثیت ہونا ضروری ہے۔ خود توثیق شدہ صارفین کو بہت سے امور کے لئے CAPTCHA کے اندراج کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ خودکار تصدیق شدہ صارفین ترمیمات اور نئے صفحات کو بطور گشت شدہ نشان زد بھی کر سکتے ہیں۔

اگر کسی بھی وجہ سے ایک غیر خود توثیق شدہ صارف کو خود توثیق شدہ صارف کے حقوق درکار ہوں تو وہ انہیں کسی منتظم سے حاصل کرسکتا ہے، یا اجازت کی درخواستیں: دیگر حقوق کی درخواستیں پر مانگ سکتا ہے۔

نوٹس


مزید دیکھئے