وکی ڈیٹا:مسدود صارفین

مسدود صارفین' صفحات میں ترمیم کرنے، صفحات کو منتقل کرنے، اور دیگر ایسے اعمال انجام دینے سے قاصر ہیں جو کہ صارفی اضافی حقوق فراہم کریں گے۔ مسدود یا نہ مسدود کرنے والے انٹرفیس تک رسائی کے حامل صارف اور سسٹم منتظمین خود مسدود ہونے کے دوران دوسروں کو (اپنے علاوہ) مسدود یا غیر مسدود نہیں کر سکتے ہیں۔

مسدود صارفین اب بھی اپنی واچ لسٹ دیکھ سکتے ہیں اور اس میں ترمیم کرسکتے ہیں، اور اپنے صارفی بات چیت کے صحفہ میں ترمیم کرسکتے ہیں اور/یا اسپیشل:ای میل صارف (صرف رجسٹرڈ اکاؤنٹس) کا استعمال کرتے ہوئے ای میل بھیج سکتے ہیں، جب تک یہ اجازتیں ان سے خاص طور پر واپس لے لیں جائیں۔ منتظمین اور stewards (غیر رجسٹرڈ یا لاگ ان) صارفین کو بلاک کر سکتے ہیں۔

مسدود کرنے کی پالیسی

وکی ڈیٹا کی مسدود کرنے کی پالیسی کے تحت، ایڈیٹر کو بلاک کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں، بنیادی اصول پروجیکٹ کے مقاصد کے راستے میں حائل رکاوٹ کو ختم کرنا ہے۔